یاسین جونیجو پر قاتلانہ حملہ،پی ایم ایل (ف) کی حکومت پر سخت تنقید

مسلح لوگوں کے سامنے حکومت اور انتظامیہ بے بس نظر آرہے ہیں ،سیدشفقت شاہ

بدھ 8 دسمبر 2021 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل صوبہ سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاہ نے سندھ میں بڑھتی ہوئی لا قانونیت امن امان کی بدترین صورتحال پر سخت افسوس اور مذمت کرتے ہوئے سکھر کے فنکشنل لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری محمد یاسین جونیجو پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور فنکشنل لیگ کے دو کارکنان کے اغوا پر سندھ حکومت اور ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلح لوگوں کے سامنے حکومت اور انتظامیہ بے بس نظر آرہے ہیں جاری کردہ پریس بیان میں سید شفقت علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ بھر خصوصی طور پر سکھر میں لاقانونیت امن امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتے جاری ہے یہاں کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہیں سید شفقت علی شاہ نے آئی جی سندھ پول?س ڈی جی رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فنکشنل لیگ سکھر کے جوائنٹ سیکریٹری محمد یاسین جونیجو پر قاتلانہ حملے آوروں اور پنوں عاقل کے علاقے سے کچھ دن پہلے اغوا ہونے والے ایم ایس ایف کے دو کارکنان کو بازیاب کرا کے واقعہ میں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کراکے علاقے میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں