کورونا وائرس کے باعث صنعت و تجارت اور کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیا : محمد جاوید میمن

حکومت کی جانب سے تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان پر نت نئے انداز سے مزید ٹیکس عائد کیے جا رہے ہیںجسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، صدر سکھر سمال ٹریڈرز

پیر 24 جنوری 2022 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صنعت و تجارت اور کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیا ہے حکومت کی جانب سے تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان پر نت نئے انداز سے مزید ٹیکس عائد کیے جا رہے ہیںجسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت تاجر دشمن اقدامات کا خاتمہ کر کے آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرائے تاکہ صنعت و تجارت اور کاروبار میں بہتر ی لاکر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گلیمر موبائل مارکیٹ، غریب آباد، رشنا سینٹر، تمباکو بازار، گلاس ٹا?ر موبائل مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز کے دورے کے دوران تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر پہلے ہی بجلی، پیٹرول، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے مہنگائی کا طوفان لا چکی ہے، جس سے نہ صرف غریب افراد کا جینا دوبھر ہوگیا ہے بلکہ صنعت و تجارت اور کاروبار بھی انتہائی منفی اثرات مرتبہ ہو رہے ہیں جس سے تاجر برادری بھی شدید پریشانی سے دو چار ہیں ایسے حالات کے باوجود حکومت غربت، مہنگائی، بیروزگاری کا خاتمہ کر کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں پر ہی نت نئے انداز سے مزید ٹیکس عائد کر رہی ہے جس سے پورے ملک کی تاجر برادری کسی بھی صورت قبول نہیں کریگی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری ٹیکس کا خاتمہ کر کے تاجر برادری سے مشاورت کے ساتھ آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرایا جائے تاکہ تاجروں میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے اور صنعت و تجارت، کاروبار کو فروغ دیکر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں