سکھر کی تاریخ میں پہلی بار تعینات خاتون پولیس افسر کی سرگرمیاں جاری

منگل 26 مارچ 2024 20:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) سکھر کی پہلی خاتون ڈی ایس پی ایکشن میں آگئی ، شہر کے مختلف علاقوں اور تھانوں کا دورہ کیا ، بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

سکھر کی تاریخ میں پہلی بار ڈی ایس پی تعینات ہونے ہونے والی خاتون آفیسر پارس بکھرانی نے اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کی ہیں ۔ انہوں نے سکھر کے مختلف علاقوں اور تھانوں کا دورہ کیا ، سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا ۔ سائیٹ ایریا حدود کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر عملہ کو رمضان المبارک کے دوران اسنیپچیکنگ کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں