سندھ ہائی کورٹ سکھر بار کا اجلاس ، 10نئی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ

جمعہ 29 مارچ 2024 16:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بار ایسوسی ایشن نے سکھر میں 10 نئی ​​عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت نو منتخب صدر قربان ملانو نے کی ، اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری آچر گبول نے چلائی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے سکھر میں 10 نئی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا گیا جس میں فیڈرل سروس ٹربیونل ، اپیلٹ سروس ٹربیونل ، سندھ ریونیو بورڈ ، انسداد بدعنوانی عدالت ،وفاقی شرعی عدالت ، انوائرمنٹ پروٹیکشن ٹربیونل اور دیگر شامل ہیں ۔

مختلف عدالتوں کے افسران فیروز الدین شیخ اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محمد علی دایو ، عبدالرحیم مہر ، فرزانہ بھٹی۔ فقیر اطہر حسین ابڑو۔ نذیر احمد جونیجو۔ عبدالستار شر اور بار ایسوسی ایشن سکھر کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں