صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ چار روزہ دورے کے تیسرے روز سکھر پہنچ گئے

صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ ایس ایس پی آفس گھوٹکی میں امن و امان کے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 16 اپریل 2024 19:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی چار روزہ دورے کے تیسرے روز سکھر پہنچ گئے ، آج رات سکھر میں قیام کے بعد وزیر داخلہ سندہ اور آئی جی سندہ کل صبح گھوٹکی جائیں گے ، جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندہ کے چار روزہ دورے کے کل آخری روز ہے ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کل ایس ایس پی آفس گھوٹکی میں امن و امان کے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے ،گھوٹکی میں امن و امان کے متعلق منعقد اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر ڈویڑن اور لاڑکانہ ڈویڑن اور ڈی آئی جی میرپور خاص شرکت کریں گے ، اجلاس سکھر ڈویڑن کے ایس ایس پیز ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے علاؤہ حیدرآباد اور ایس ایس پی بینظیر آباد خصوصی شرکت کریں گے گھوٹکی کے دورے کے بعد سکھر میں امن و امان کے متعلق اجلاس منعقد ہوگا ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندہ کے علاؤہ ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی سکھر ڈویڑن بھر کے ایس ایس پیز سمیت شرکت کریں گے ،اجلاس میں وزیر داخلہ سندہ اور آئی جی سندہ کو ایس ایس پی سکھر شھید جان محمد مھر کے قاتلوں کی گرفتاری اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیوں کے متعلق بریفنگ دیں گے ، اجلاس میں پریا کماری کے متلعق صوبائی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کے سربراہ اپنی ٹیم کے ہمارے شرکت کریں گے ،جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکانی اور ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ ، ایس ایس پی بینظیر آباد تنویر تنیو پریا کماری کیس پر بریفنگ دینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں