سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن،7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن،7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے مطابق یس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سکھر کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا جھنڈا اٹھائے سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے حدود میں دوران ناکہ بندی 01 منشیات فروش ملزم نعمان بندھانی کو گرفتارکر کے قبضے سے 1000گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ نے حدود میں دوران ناکہ بندی 01 منشیات فروش ملزم آصف کو گرفتار کر کے قبضے سے عادآب گٹکہ کے پیکٹس برآمد کئے ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن نے حدود میں دوران ناکہ بندی 01 منشیات فروش ملزم واجد کو گرفتار کرکے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او تھانہ سائٹ ایریا کی حدود میں مخفی اطلاع پر کاروائی کے دوران 4 منشیات فروش ملزمان طالب، عاشق، عامر اور فیصل کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2ہزار گرام چرس اور عاداب گٹکہ کہ پیکٹس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے پولیس ٹیم کیلئے شاباشی اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں