یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ لاء ڈیپارٹمنٹ کی نابینا طالبہ نے ایل ایل بی کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

منگل 1 جنوری 2019 16:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ لاء ڈیپارٹمنٹ کی نابینا طالبہ نے ایل ایل بی کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

مسماة (ع) جو کہ صوابی کی یونین کونسل یعقوبی کے گائوں ٹیل سے تعلق رکھتی ہے کو روزانہ اپنی بہن یونیورسٹی لے جاتی ہے نابینا طالبہ نہ کتابوں میں موجود حروف پڑ ھ سکتی ہے اور نہ ہی تختہ سیاہ دیکھ سکتی ہے ادھا سبق وہ سنتے ہی یاد کر لیتی ہے پڑھائی اور لکھنے میں کافی مشکلات کے باوجود چار سمسٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف صوابی کے اساتذہ اور ہم جماعت کی طالبات بھر پور طریقے سے انفرادی توجہ دیتی ہے میں نے قانون کے شعبے کا انتخاب اس لئے کیا ہے تاکہ معاشرے میں خواتین اور معذور افراد کو ان کا جائز مقام دلا سکوں ۔

جن کو لوگ معاشرے کے لئے ایک بوجھ قرار دیتے ہیں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے خصوصی افراد کے لئے تعلیم و تربیت کے لئے وصال نہ ہونے کے برابر ہے حکومت کو چاہئے کہ معذور افراد کے لئے تمام تر وسائل فراہم کی جائے تاکہ معذور و نابینا افراد معاشرے کے لئے کار آمد ثابت ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں