رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

صوابی۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) زیدہ ضلع صوابی میں رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے سیکنڈ ائیر کے نوجوان طالب علم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق محمد احمد آمین گذشتہ رات نماز عشاء پڑھنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ راستے میں گھر کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکے زیدہ پولیس نے مقتول کے والد نورا لا مین کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں