صوابی، مکان کی چھت گر جانے سے خاتون بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) موضع جھنڈا میں مکان کی چھت گر جانے سے خاتون بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل مشتاق علی اپنے مکان کے اوپر ایک اور کمرہ تعمیر کر رہا تھا جس کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے سے دو خواتین ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں