سپیکر قومی اسمبلی کاضلع صوابی میں وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کی غیر منصفانہ تقسیم کا سختی سے نوٹس ،ڈی سی صوابی کو تحقیقات کے احکامات جاری

جمعہ 10 اپریل 2020 19:51

سپیکر قومی اسمبلی کاضلع صوابی میں وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کی غیر منصفانہ تقسیم کا سختی سے نوٹس ،ڈی سی صوابی کو تحقیقات کے احکامات جاری
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ضلع صوابی میں کورونہ وائرس سے متاثرہ دیہاڑی داروں اور غر باء میں وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے بننے والی کمیٹیوں میں من پسند لوگوں کو شامل کرنے، اقربہ پروری اور رقم کی غیر منصفانہ تقسیم کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی صوابی کو عملی طور پر تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے مختلف علاقوں سے شکایت ملی ہے کہ یونین کونسلوں کی سطح پر امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے بننے والی کمیٹیوں میں اپنا پرایہ کیا گیا ہے جب کہ اس کی وجہ سے جو مستحق اور غرباء اور حقدار لوگ امدادی رقوم کی لسٹ میں شامل نہیں کئے گئے ہیں ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونہ وائرس کے حوالے سے امدادی رقوم کی فراہمی انسانیت اور غریبوں کے لئے فراہم کر دی ہے اور یہ سب کچھ عوام کے لئے کیا گیا ہے ان رقوم کی تقسیم میں مستحق اور حقدار لوگوں کو نظر انداز کرنا جب کہ اس میں اپنا یا پرایہ سیاسی مخالفین یا حمایتی کرنا جب کہ پارٹی کے اندر بے عزتی کرنا قابل آفسوس ہے اسی طرح یہ پی ٹی آئی کی مینڈیٹ کے خلاف بھی ہے اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالے اور یہ عمل اللہ کو ناراض کرنا بھی ہے کورونہ وائرس جیسے حالات اللہ کی طرف سے ایک امتحان ہے اس میں ہم سب کو سب کچھ اللہ کی رضا کے لئے کرنا چاہئے۔

جس کسی نے بھی غرباء کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ان کے خلاف عملی کارروائی ہو گی انہوں نے ڈی سی صوابی کو اس حوالے سے تحقیقات کرنے اور امدادی رقوم کی لسٹ سے حقدار اور مستحق محروم لوگوں کو لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں