صوابی مردان روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

اتوار 31 مئی 2020 16:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) صوابی مردان روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آدینہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے پر ظفر علی سکنہ یار حسین جاں بحق جب کہ ان کے دو ساتھی طاہر اور تنویر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جب کہ میت کو ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں