سپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدرات صوابی میں کھیل اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جائزہ اجلاس،

مختلف امورپر غور سیاحت کے شعبے کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گفتگو سیاحت کے فروغ سے معاشی شعبے میں تیزی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:32

سپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدرات صوابی میں کھیل اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جائزہ اجلاس،
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کو اللہ تعالی نے بے پناہ قدرتی حسن اور سیاحتی مقامات سے نوازا ہے ، ان مقامات میں نفراسٹریکچر کی تعمیر اوربنیادی سہولیات کی فراہمی سے صوبے میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو صوابی میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ ، مینجنگ ڈائریکٹر سیاحت کے پی کے اور ڈپٹی کمشنر صوابی سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اسپیکر نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اور مینجنگ ڈائریکٹر سیاحت( کے پی کی) کو صوابی میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے کھیلوں کے میدان اور سیاحتی مقامات کی تعمیر و ترقی کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے معاشی شعبے میں تیزی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے جس سے مقامی افراد کی معیار زندگی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔اجلاس میں شریک ڈائریکٹر جنرل سپورٹس (کے پی کی) مینجنگ ڈائریکٹر سیاحت (کے پی کی) اور ڈپٹی کمشنر صوابی نے صوبے میں سیاحتی مقامات کی ترقی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق جاری منصوبوں کے بارے میں اسپیکر کو ا?گاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی آبادی کا بڑا حصہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہے اس شعبے کی صوبائی سطح پر ترقی کے لیے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نے اسپیکر کو صوابی میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام پر ہونے والی پیش رفت اور امن امان کی صورتحال سے متعلق اسپیکر کو ا?گاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوابی میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ بننے کے لیے کھیل کے میدانوں سمیت دیگر تفریحی مقامات پر انفراسٹریکچر کیا جار ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں