صوابی ، کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر گرگیا ، واقعہ کی تحقیقات کا حکم

جمعرات 27 جنوری 2022 13:37

صوابی ، کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر گرگیا ، واقعہ کی تحقیقات کا حکم
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) صوابی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر گرگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ضلعی حکام کے مطابق صوابی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے گوہاٹی کے مقام پرپل زیر تعمیر تھا، پل کا ایک پلر لگایا جا رہا تھا کہ جیک سلپ ہونے کے باعث نیا پلر پہلے سے نصب دو پلروں پر گرگیا۔پلرزکونقصان پہنچنے سے پل گرگیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کمشنر مردان ڈویژن نے پل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے وقت کسی بھی مکینیکل غلطی سے مالی نقصان کی ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد ہوتی ہے اس لیے حادثے سے سرکاری خزانیکا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں