صوابی جہانگیرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعرات 15 نومبر 2018 18:52

صوابی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) صوابی جہانگیرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق صوابی جہانگیرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حنیف اللہ سکنہ زکریا جاں بحق جب کہ دو ساتھی جلال شیر اور عابد اور سرور علی شاہ زخمی ہو گئے۔ جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں