صوابی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیا ں، چھ مجرمان اشتہاریوںسمیت 51مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:57

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) صوابی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران چھ مجرمان اشتہاری سمیت 51مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی خالد خان ، ایس ایچ او نور الا مین خان، تفتیشی آفیسر انسپکٹر غنی سید اور سب انسپکٹر راز محمد خان کی قیادت میں صوابی پولیس نے دیہہ مانیری، سلیم خان،پیر تاب بانڈہ،پنج پیر،باجا،بام خیل اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 51مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی، آپریشن کے دوران قتل ، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب 6مجرمان اشتہاری کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور پستول بمعہ کارتوس بر آمد کر لی۔

مشکوک افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں