تر بیلہ ڈیم ،غازی بھروتہ بیراج میں نہانے کے دوران ڈوب جانے سے دو نوجوان جا ں بحق

پمپ ہائوس دریائے سندھ میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق

پیر 15 اپریل 2019 23:34

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) تر بیلہ ڈیم کی غازی بھروتہ بیراج میں نہانے کے دوران ڈوب جانے سے دو جب کہ قریبی پمپ ہائوس میں دریائے سندھ میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لاشوں کو نکال لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام تر بیلہ ڈیم کے غازی بھروتہ بیراج میں موضع بیسک علاقہ گدون صوابی کے دو نوجوان گل نواس ولد شاہد خان اور انعام اللہ ولد لعل شاہ جدون نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ بیراج کے گہرے پانی میں ڈوب گئے اسی طرح تر بیلہ ڈیم ہی میں واقع پمپ ہائوس کے سامنے ایک نوجوان بلال خان ولد بشیر سکنہ بٹاکڑہ دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ بھی دریائے سندھ میں ڈوب گیا مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لاشوں کو نکال لیا اور پیر کے روز اپنے اپنے آبائی گائوں بیسک اور بٹاکڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں