صوابی ،طوفانی آندھی ،شدیدبارش سے مکانات اوردیواریں گرگئیں ،ایک بچی جاں بحق ،ماں سمیت دس افرادشدیدزخمی

اتوار 19 مئی 2019 21:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ضلع صوابی میں طوفانی آندھی اورشدیدبارش کے دوران مکانات اوردیواریں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ماں سمیت دیگر دس افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ضلع صوابی میں اتوارکی شام نماز عصر کے بعد شدیدآندھی اورطوفان کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ شدیدبارش شروع ہوگئی اس دوران ضلع بھر میں بڑے تناآور درخت اکھڑنے علاوہ بڑے بڑے سائن بورڈ گرگئے کچے مکانات اور دیواریں گرگئی موضع ٹوپی کارخانوں چوک کے قریب محمدصابر کے مکان کی چھت گر جانے سے اس کی ایک بچی جاں بحق جبکہ بیوی شدیدزخمی ہوگئیں اسی طرح ٹوپی مٹونہ میں مسجد کے علاوہ مکانا ت کی دیواریں گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے موضع تورڈھیر میں مین روڈ پر اسمانی بجلی گرگئی تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہوسکاصوابی کی دیگرعلاقوں رزڑ،چھوٹالاہور اور گدون سمیت ضلع بھر میں طوفان اوربارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔

دریں اثناء چھوٹالاہورمیں نامعلوم افرادنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان محمد طاہر جاں بحق ہوگیا جبکہ موضع ترلاندی اعجازنامی شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا وجہ قتل اور ملزمان فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں