صوابی،پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا

اتوار 21 جولائی 2019 18:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) تھانہ کالوخان ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ شرپسندی اور دشمن عناصر کے لئے اس علاقے میں کوئی جگہ نہیں‘ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور ملک کی استحکام کے خلا ف جا نے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ڈی ایس پی رزڑ افتخار خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان فیاض علی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند افراد اسلحہ سے لیس شیح جانہ قبرستان میں گھوم پھیر رہے ہیں،جس پر ایس ایچ او کالوخان فیاض علی،بیٹ آفیسر اے ایس آئی فضل آمین خان بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مظہر سکنہ شیخ جانہ اور ہمیش سکنہ اسوٹا نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی راہ فرار احتیار کی تا ہم پولیس پارٹی نے نہایت حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو قابو کرکے گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد ریپریٹر،اور بڈھ شلوار سے ایک عدد پستول پانج عدد میگزین بمع درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف جرم مقدمہ درج رجسٹرڈ کیے گئے۔جبکہ دوسری کاروائی میں موت کے سوداگروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش راج ولی عرف توری سکنہ کرنل شیر کلے کو ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر الیاس خان نے گرفتار کرکے قبضہ سے 1009گرام چرس برآمد کیا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں