صوابی،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،دو منشیات فروش گرفتار ،4000 گرام سے زائد چرس برآمد

اتوار 21 جولائی 2019 18:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) تھانہ تورڈھیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے دو منشیات فروش گرفتار کر کے 4000 گرام سے زائد چرس برآمدکر کے منشیات فروش کو جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی دلچسپی اور عوامی شکایات پران جرائم کے سدباب کیلئے ضلعی پولیس کو ٹاسک سونپ دی گئی ہیں،اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سبحان اللہ جدون اور انکی ٹیم نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے مخبر اطلاع پر منشیات فروش شکیل سکنہ تورڈھیر کو گرفتار کرکے دوران تلاشی ان کے قبضہ سے دو عدد پیکٹ جس میں 2200گرام چرس برآمد کیا گیا۔

جبکہ دوسری کاروائی بد نام زمانہ منشیات فروش خالد عرف گولڈن سکنہ تورڈھیر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2105گرام چر س برآمد کرکے ملزمان بالا کو جیل کی سلاحوں کے پیچھے دھکیل دی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں