صوابی ،سانپ کے ڈسنے سے تیس سالہ نوجوان جاں بحق ،باولے کتے کاٹنے سے خاتون دو بچوں سمیت زخمی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ضلع صوابی کے پہاڑی علاقہ گدون آمازئی میں سانپ کے ڈسنے سے تیس سالہ نوجوان جاں بحق جب کہ باولے کتے کاٹنے سے خاتون دو بچوں سمیت زخمی ہو گئیں بتایا گیا ہے کہ گدون کے علاقہ سٹکیتر میں باولے کتے نے ایک خاتون اور دو بچوں کو کاٹ لیا مقامی لوگوں نے باولے کتے کو مار ڈالا زخمیوں کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں کتے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے زخمی لوگ در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے دریں اثناء گدون کے سیاحتی علاقہ بیر گلی ( بوڑائی) میں سانپ نے تیس سالہ نوجوان اختر حسین کو ڈس لیا ۔

(جاری ہے)

بدن میں زہر پھیلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ دریں اثناء ٹوپی میں ٹریکٹر ٹرالی چڑھائی سے گر جانے سے ٹریکٹر کا ڈرائیور محمد نعیم جاں بحق ہو گیا جب کہ ٹریکٹر ٹرالی کو نقصان پہنچا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں