آن لائن تدریس نظام تعلیم کا مستقبل ہے، وائس چانسلرویمن یونیورسٹی صوابی

بدھ 16 ستمبر 2020 17:57

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے واضح کر دیا ہی کہ آن لائن تدریس نظام تعلیم کا مستقبل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی میں اساتذہ کے لئے آن لائن کلاسز کی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے موقع پر کیاویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ آن لائن نظام تعلیم اب ایک کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ہے جس کی اہمیت و آفادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

ہم جب تک آن لائن نظام تعلیم میں مہارت حاصل نہیں کرلیتے اس وقت تک کامیاب نظام تعلیم نہیں بناسکتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ اور طلبہ کی بھرپور تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد لازم بنایا جائے۔ ویمن یونیورسٹی میں تمام اساتذہ آن لائن تدریس کی تربیت حاصل کرچکے ہیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی تدریسی ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں