ٹوپی، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ڈاکہ یا چوری کی صورت میں عوام کو اپنے تحفظ کا پورا پورا حق حاصل ہے، ڈی ایس پی افتخار خان

بدھ 23 ستمبر 2020 21:49

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) امن وامان کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ڈاکہ یا چوری کی صورت میں عوام کو اپنے تحفظ کا پورا پورا حق حاصل ہے ان خیالا ت کا اظہار ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان اور ایس ای او ٹوپی انسپکٹر جواد خان نے محلہ خراڑی میں امن و آمان کے سلسلے میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق ایم پی اے حاجی شیراز خان ،سابق کونسلر شمس القمر ، سابق نائب ناظم فرح سیر ،ٹوپی پریس کلب کے صدرسید عارف شاہ ،حاجی گل الرحمان اور دیگر نے محلہ بلخصوص اور ٹوپی شہر بلعموم چوری اور موٹر سائیکل چوری میں اضافہ ہونے پر جرگہ منعقد کیا جس میںڈی ایس پی ٹوپی افتحار خان اور تھانہ ٹوپی کے ایس ایچ اوانسپکٹر جواد نے خصوصی شرکت کی پولیس افسران نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے ہر ممکن حد تک وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اور جہاں سے بھی اس نوعیت کی شکایت ملے گی پولیس ہنگامی بنیادوں پر موقع پر پہنچے گی پولیس نے رات بھر شہر کے اندررائیڈر اور گشت بڑھادیا ہے عوام کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے انہوں نے واضح اعلان کیا کہ عوام ایسی صورت میں جہاں پر ان کی عزت ناموس اور جان و مال کو شدید اور یقینی نقصان کا احتمال ہو تو حفظ ماتقدم کے طور پرگھر کے احاطت کے اندر گولی چلانے سے دریغ نہیں کرے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں