صوابی،تورڈھیر پولیس نے چوری شدہ سامان بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 19 جون 2021 20:33

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) تورڈھیر پولیس نے چوری شدہ سامان بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گذشتہ روز موضع تورڈھیر میں نامعلوم چور نے ایک خاتون کے گھر کے تالے توڑ کر وہاں موجود ایک عدد کمپیوٹر ، دو عدد سٹیبلائزر ، چاندی کے زیورات ، دو عدد بالیاں ، سلائی مشین ، سولر اور مردانہ کپڑے چوری کئے تھے ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان نے نامعلوم چور کو ٹریس کر لیا اور ایک کارروائی کے دوران صدیق سکنہ آلہ ڈھیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تمام سرقہ شدہ سامان بر آمد کر لیا ایک اور کارروائی مین ایس ایچ او تھانہ صوابی عجب درانی نے دوران گشت ایک مشکوک نوجوان کو اکتیس گرام آئیس اور ایک عدد پستول بر آمد کر کے تیمور سکنہ صوابی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ایس ایچ او تھانہ ٹوپی جواد خان نے ایک اور کارروائی کے دوران قمر بازی کے محفل پر چھاپہ مار کر دائو پر لگے اکیس ہزار روپے نقد ایک عدد ریپیٹر ایک عدد پستول اور کارتوس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں