صوابی،ٹریفک وارڈن پولیس کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیاگیا

منگل 21 ستمبر 2021 20:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ٹریفک وارڈن پولیس کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیاگیا۔ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر نئے دفتر کا افتتاح کیااس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نورالامین خان،ڈی ایس پی صوابی بشیر احمد یوسفزئی،انسپکٹر لیگل فہیم خان،ہیڈ کلرک عبداللہ خان، پے آفیسر عبدالحکیم خان،ایس ایچ او صوابی عجب درانی،ٹریفک وارڈن انچارج جناب علی خان اور دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے تھانہ صوابی کے با المقابل ٹریفک وارڈنز صوابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ڈی پی او صوابی نے کہا کہ عوام کی تمام قسم کی شکایات و مسائل کا ازالہ کیا جائے گا، شہری بلاجھجھک اپنے مسائل کے متعلق دفتر آکر بیان کر سکتے ہیں، ٹریفک وارڈنز ٹریفک سے جڑے عوامی مسائل کے بروقت ازالے کے لئے بھر پور کوششیں کریں۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں