چھوٹا لاہور پولیس کی کارروائی ،نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار ، آلہ قتل برآمد

منگل 19 مارچ 2024 23:14

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) چھوٹا لاہور پولیس نے فوری کارروائی کے دوران نوجوان فیصل کے قتل میں ملوث سسر اور سالے کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ طارق علی سکنہ یارحسین نے گزشتہ روز رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھتیجے فیصل کے ہمراہ الگ الگ موٹر سائیکل پر اپنے گاں یارحسین جاررہے تھے جب وہ یارحسین روڈ غلو کندہ کے مقام پر پہنچے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار فیصل کے سالے شایان ولد مختیار اور سسر مختیار ولد احسان اللہ ساکنان شگو پل نمودار ہوکر مستورات کے تنازعہ پر مسمی فیصل ولد لیاقت سکنہ یارحسین پر شایان نے با ارادہ قتل فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

مقتول نے اپنی بیوی کو سسرال چھوڑنے کے بعد واپس جارہے تھے جبکہ روزہ بھی سسرال کے ہاں افطار کیا تھا اس واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لاہور فضل شیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر الطاف خان معہ پولیس نفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان شایان اور مختیار کو بامسلح پستول گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف جرم 302/114 مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید تفتیش شروع کی گئی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں