سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ْ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

اتوار 13 نومبر 2016 15:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گردو نواح میں صبح 9 بج کر 36 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 23 کلو میٹر شمال کی جانب تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں