زرعی یونیورسٹی سوات ،سپرنگ سمسٹر 2024 سکالر شپ کے تحت داخلوں کی تاریخ میں 29فروری تک توسیع

پیر 19 فروری 2024 22:41

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) زرعی یونیورسٹی سوات نے بی ایس سی ایگریکلچر (ہانر) اور بی ایس (کلائمیٹ چینج) سپرنگ سمسٹر 2024 سکالر شپ کے تحت داخلوں کی تاریخ میں 29فروری تک توسیع کردی۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سکالر شپ کے تحت سندھ، پنجاب، بلوچستان ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے پانچ پانچ اور ملاکنڈ اور ہزار ہ ڈویژن اور ضم شدہ اضلاع (فاٹا) کے ہر ضلع کے لئے دو دو سیٹیں مختص ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں عام انتخابات کے باعث تعطیلات کیوجہ سے داخلوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بی ایس سی ایگریکلچر (ہانر) اور بی ایس (کلائمیٹ چینج) میں داخلے لینے والے طلباء کی سہولت کیلئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اب 29 فروری 2024 تک طلباء اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔داخلہ فارم اور بنک رسید یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹhttp://uoas.edu.pli/uastudent/advertisement سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔اصل بینک رسید کے ساتھ تمام پہلوؤں سے مکمل شدہ درخواست فارم کی ہارڈ کاپی 29 فروری 2024 تک پہنچائی جائے۔یاد رہے کہ زرعی یونیورسٹی سوات HEC اور متعلقہ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں