سوات ،ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف پی ایس ایم اے کا14مئی کو تمام نجی اسکول بند کرنے کا اعلان

اتوار 12 مئی 2024 18:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سوات میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن(پی ایس ایم ای)نے 14مئی کو تمام نجی اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایم اے سوات کے صدرثواب خان کے مطابق 14مئی کو تاجر برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں ہم کسی صورت ٹیکس کے نفاذ کو قبول نہیں کریں گے اور حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف ابتدائی مرحلے میں تعلیمی اداروں کو بند کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں