ٹنڈو الہیار،: مسلح ملزمان شہری سے 70ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار

پیر 10 ستمبر 2018 17:00

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) ٹنڈوالہ یار کے ڈاسوری تھانے کی حدود میں واقع جھنڈو مری لنک روڈ پر 5نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر رجب راجپوت کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 70ہزار روپے نقد قیمتی موبائیل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر شہریوں و تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے عمر ساند پیارولوند تھانوں کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفے کردار تک پہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں