ٹنڈو الہیار ،یتیم بچوں کیلئے الخدمت آغوش ہوم راشدآباد کا افتتاح کردیا گیا

پیر 13 مئی 2024 22:42

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) الخدمت فانڈیشن سندھ کے زیرانتظام راشدآبادٹنڈوالہیار میں یتیم بچوں کیلئے قائم کئے گئے آغوش ہوم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔افتتاحی تقریب میں صدرالخدمت پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن،نائب صدوراعجازاللہ خان، ایئرمارشل (ر)فاروق حبیب، صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسید تبسم جعفری، سابق سینیٹرڈاکٹرراحیلہ گل مگسی، نیشنل ڈائریکٹرآغوش ہومز ایئرمارشل (ر)ارشد ملک، ایئرکموڈور(ر)طیب نعیم اختر،پرنسپل ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشدآباد ایئرکموڈور(ر)نیرقیوم خواجہ، بانی راشدآباد میموریل ویلفیئر ایئرکموڈور(ر)شبیراحمدخان، نائب صدور الخدمت سندھ انجینئرعمرفاروق اورسیدمحمدیونس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدرالخدمت پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ آج ہمارے لئے انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ باہمت بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت اورمعیاری خوراک ورہائش کا منصوبہ آغوش ہوم راشدآباداپنے پایہ تکمیل کو پہنچا، الخدمت فانڈیشن نے ایک اورسنگ میل طے کیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت ملک بھرمیں 22آغوش ہومز والد کے سائے سے محروم بچوں کامستقبل سنوارنے میں مصروف ہیں اورمجھے یہ بتاتے ہوئے بہت مسرت محسوس ہورہی ہے کہ الخدمت 30ہزار سے زائدیتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے۔

شرکا سے خطاب کرتیہوئے سابق سینیٹرڈاکٹرراحیلہ گل مگسی کاکہناتھاکہ الخدمت فانڈیشن اپنی نمایاں خدمات کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرمیں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ آج اس پروقار تقریب میں ہماری شرکت اس لئے بھی خوش قسمتی کا باعث ہے کہ یہ تقریب یتیموں کیلئے سجائی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آغوش راشدآباد میں یتیم بچوں کو دی جانے والی تعلیم، خوراک اور رہائش کامعیارانتہائی اعلی ہے۔یہ بچے پاکستان کامستقبل ہیں اورمجھے پورایقین ہے یہ باہمت بچے ملک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں