آبادگاروں کا گنے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے خلاف انصاری شوگر مل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 جنوری 2020 16:16

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کی تحصیل ٹنڈوغلام حیدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں سینکڑوں آبادگاروں نے گنے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے خلاف انصاری شوگر مل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے چار گھنٹے تک روڈ بلاک کر دیا تھا جس میں انصاری شوگر مل کے ایڈمن اشفاق احمد راجپوت نے ٹنڈوغلام حیدر پولیس اسٹیشن میں 6افراد بابو صدیق جگسی ، نور احمد عرف نورو جگسی ، خلیل زمان نظامانی ، سروان نظامانی ، اور محمود عمرانی سمیت 50سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامزد ملزمان نے مل کا کین کیریر بند کرانے ، فساد کرانے اور ملازمین کو دھمکیاں دی ہیں

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں