سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے ریٹ 182روپے مقررہونے کے باوجود شوگر ملوں کی من مانیوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
پیر 15 دسمبر 2014 20:06
ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) سندھ ترقی پسند پارٹی و آبادگار وں کا شوگر ملوں کی بندش ، سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے ریٹ 182روپے مقررہونے کے باوجود شوگر ملوں کی من مانیوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ودھرنا، ٹریفک معطل ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسندپارٹی و آبادگاروں نے شوگر ملوں کی بندش ، گنے کے مقرر کردہ حکومتی ریٹ پر عمل درآمد نہ کئے جانے کیخلاف مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر احمد نوناری ، آبادگار رہنماؤں شبیر میمن ، سلیم گدی پٹھان ، اعجاز نوناری ، اقبال ہاجانو ودیگر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے گنے کا نرخ 182روپے مقرر کیا گیا ہے ، لیکن شوگر ملیں اس پر عمل نہیں کررہیں ، شوگر مل مالکان بلا جواز کٹوتیاں کرنے میں مصروف ہیں ، جبکہ حکمران جماعت کے بااثر افراد کے اشاروں پر ٹنڈومحمدخان شوگر مل اور سیری شوگر مل سمیت دیگر شوگر ملوں کے سیکٹر آفیس بند کرادئے گئے ہیں ، جس کے باعث ہزاروں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں اور آبادگار سخت پریشانی سے دو چارہیں ، ایک ساز ش کے تحت سندھ کے آبادگاروں اور شوگر مل ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے جوکہ ناقابل قبول ہے ، مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر آبادگاروں کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آصف میمن کی یقینی دیہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔
متعلقہ عنوان :
ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈو محمد خان کی نئی گونی نہر سی50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ٹنڈومحمد خان، آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف الفتاح چوک سے احتجاجی ریلی نکالی ..
ٹنڈومحمدخان ،محنت کشوں کے عالمی دن پر پیپلز لیبر بیورو سمیت دیگر یونینز کی جانب سے الگ الگ ریلیاں
ٹنڈومحمدخان ، تیز رفتار سوزوکی پک اپ کھائی میں جا گری، ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی
ٹنڈومحمدخان میں پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے تاریخ ساز ریلی نکالی جائے گی، صدر پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ
بااثر افراد ہمیں گاؤں سے بے دخل کرنے اور مختلف قسم کی دھمکیاں دے رہے ہیں،خادم درس
ٹنڈو محمد خان کی نئی گونی نہر میں ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
ٹنڈو محمد خان :مسلح ملزمان نے 16سالہ لڑکے سے موبائل فون چھین کر فرار
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان میں دور دراز سے آنیوالے مرد خواتین اور بچوں کیلئے علاج معالج کی کوئی بھی سہولت ..
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا،ایک خاتون سمیت 5 منشیات فروش گرفتار
نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم اور فنی مہارت بھی اشد ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان
ٹنڈو محمد خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد