سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان میں دور دراز سے آنیوالے مرد خواتین اور بچوں کیلئے علاج معالج کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں،نور حسن کھوکھر

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:43

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) شہری اتحاد ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سول اسپتال میں علاج و معالج اور ادویات کی سہولت نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا گیا اس موقع پر ضلعی صدر نور حسن کھوکر، نائب صدر علی بخش سومرو، آصف چانڈیو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سول اسپتال ٹنڈو محمد خان میں دور دراز سے آنیوالے مرد خواتین اور بچوں کیلئے علاج معالج کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے جبکہ شوگر کے مریضوں کی انسولین، کان میں درد، کی، جوڑوں میں درد کی سمیت کوئی بھی دوائی نہیں مل رہی ہے صرف بخار، نزلہ زکام اور ہلکی پلھکی دوائی برائے نام کی مل رہی ہے جوکہ ناکافی ہے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر اور مرد ڈاکٹرز زیادہ تر دوائیاں باہر سے میڈیکل اسٹور کی لکھ کر دیتے ہیں جو مہنگے داموں مجبورا خریدنے پڑتے ہیں انہوں نے سکریٹری صحت سندھ اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے اور سہولیات فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں