شہری اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے انجینئرنگ یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کیلئے احتجاجی مظاہرہ

منگل 1 فروری 2022 16:46

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) شہری اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے انجینئرنگ یونیورسٹی کے کیمپس کے لئے پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی گئی اس موقع پر ضلعی صدر نورحسن کھوکھر ،نائب صدر علی بخش سومرو ، ایڈوکیٹ عامر قریشی ، ایاز ڈیتھو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈومحمدخان شہر لاڑ کا گیٹ وے ضلع ہے جس سے سجاول ، ٹھٹھہ ، بدین ،ٹنڈوالہیار متصل ہیں جہاں کے طلبا و طالبات انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دوردراز علاقے میں جاتے ہیں جس کے باعث انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے جس طرح ٹنڈومحمدخان میں لا کالج کیا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اسی طر ح ٹنڈومحمدخان میں انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ طلبا و طالبات کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آ سکیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈومحمدخان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا جلد اعلان کریں

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں