ْٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں ،

2ملزمان کو گرفتار کرکے کچی شراب اور دیگر سامان برآمد کرلیا

پیر 22 اکتوبر 2018 16:24

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف مہم کے دوراں تعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد علی زئور ، نے عمرکاکا ، قربان گاہو، اور دیگر کے ہمراہ گائوں خمیسو خاصخیلی دیھ فتح پور میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر دو افراد سلمان خاصخیلی ، اور علی شیر لغاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بیس لیٹر تیار شراب اور ساٹھ لیٹر کچی شراب ،اور دیگر سامان برآمد کر کے تھری فور میں چالان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں