ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،ملزم کو گرفتار کرکے 10لٹر شراب برآمد کرلی

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:59

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) تعلقہ پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او محمد علی زئور ، اے ایس آئی غلام حیدر لغاری نے دیگر نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ حیدرشاہ بخاری کے قریب کارروائی کر کے ایک ملزم الھ ڈنو خاصخیلی کو گرفتار کر کے دس لیٹر شراب برآمد کر لی، جبکہ درگاہ شیخ فرید کے قریب چھاپہ مارکر ایک ملزم قادر ولد لالو مگسی کو گرفتار کر کے اس سے دوسو مین پڑی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر کے چالان کر دیا ہے،

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں