ٹنڈو محمد خان : پانی کی وارہ بندی کے تنازع پر جت اور رند برادری میں تصادم ،6افراد زخمی

پیر 5 اگست 2019 17:05

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کے گائوں جت میں پانی کی وارہ بندی کے تنازعے پر جت اور رند برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا جس میں کلہاڑیاں اور لاٹھیاں لگنے کے باعث چھ افراد رند برادری کے دو محبت رند، طالب رند، اور جت برادری کے چار افراد حسین جت ،شیر جت ، غلام جت اور محمد حسین جت شدید زخمی ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا جبکہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف این سی داخل کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں