پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور چار گولیاں برآمد

پیر 27 جنوری 2020 16:16

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کی ہدایت پر سماج دشمن عناصروں کے خلاف مہم کے دوران ٹنڈوغلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اور انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر نانگو شاھ لنک روڈ نزد فٹل موری کے قریب کاروائی کر کے ایک ملزم علی حسن حاجانو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول اور چار گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے ملزم اس سے قبل بھی چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے جبکہ ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر منظور شورو نے گشت کے دوران مقبرو شریف روڈ پر کاروائی کر کے ایک ملزم زیشان ملاح کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول اور چار عدد گولیاں برآمد کر لیں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ دردج کر کے چالان کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں