ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں ،متعد د جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2020 20:07

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی جانب سے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات کے بعد ، سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اومنور نظامانی اور ہیڈ محرر محمد شریف ملاح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت لاکھاٹ پھاٹک پر دوران چیکنگ مین پڑ ی ڈیلر جواد علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 400 عدد مین پڑیاں ، پلاسٹک بیگ سمیت گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن نے دوران گشت درگاھ شیخ فرید کے قریب چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ،مین پڑی سپلائیر عبدالرحمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1200 مین پڑیاں ، پلاسٹک بیگ سمیت برآمد کر لی اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن نے دوران گشت منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی رضا اور مسمات مہناز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 کلو گرام بھنگ برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او نے دوران گشت فاران شوگرمل موڑ پر چیکنگ کے دوران 2 مین پڑی سپلائیر الطاف اور عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 400 عدد مین پڑیاں برآمد کر لیں اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں