ٹنڈو محمد خان :بااثر افراد کمرشل زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،شہری کی تحفظ و انصاف فراہم کرنے کی اپیل

منگل 21 مارچ 2023 23:10

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ٹنڈومحمدخان کے گاؤں ناؤمیل کے رہائشی عبدالحمید سٹھیو نے بتایا کہ بااثر افراد ہماری کمرشل زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

عبدالحمید سٹھیو نے بتایا کہ ناؤ میل اسٹاپ پر ہماری زرخرید چار گھنٹا کمرشل زمین پر بااثر افراد اشرف سٹھیو، امین سٹھیو، میر حسن سٹھیو اور تاج محمد زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں، قبضہ مافیا کی جانب سے ہمیں دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، ہم نے اشرف سٹھیو اور اس کے بھائیوں کے خلاف بلڑی شاہ کریم پولیس سٹیشن میں ایف آئی ار درج کروائی ہے لیکن تاحال ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی کہ قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں