عید قرباں قریب آتے ہی بکرے اور گائے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

جمعہ 2 جون 2023 22:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) عید قرباں کے قریب آتے ہی بکرے اور گائے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، ٹنڈوالہ یار میں لگنے والی مویشی منڈی میں دور دراز سے سفر کرکے سنت ابراہمیی کی ادائیگی کیلئے جانور خریدنے کیلئے پہنچنے والے شہریوں اور اندرون سندھ سے آنے والے خریداروں نے بکرے اور گائے کا ریٹ سن کر واپسی اپنی منزل کو چل دیئے اکثر دیکھا جاتا ہے عوام بکرا عید آنے سے کچھ روز قبل اس لئے خریداری کرتی ہیکہ جلدی قربانی کا جانور سستا مل جائے گا لیکن یہاں اس کے برعکس دیکھنے میں آراہا ہے کہ ابھی عید قرباں میں تقریباً ایک ماہ ہے ابھی سے اتنی زیادہ قیمت ہے تو آگے چل کے کیا ہوگا ہر مسلمان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ سنت ابراہیمی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالے اور سنت ابراہیمی کو نبھائے پر اب کے تو ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے اس حوالے سے مویشی منڈی میں موجود ایک بیوپاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہم کیا کرسکتے ہیں ہر چیز اتنی مہنگی ہوگی ہے تقریباً ایک بکرے پر تین سے پانچ سو روپے روزانہ کا خرچہ آتا ہے اس کے بعد اور بھی خرچے ہوتے ہیں خود حساب لگا لیں ہمارا کتنا خرچہ ہوتا ہے اس کے باوجود ہم جو پیسے مانگتے ہیں وہ اتنی بڑی رقم نہیں ہوتی ہے ہم پورا سال محنت کرتے ہیں ہم یہ ہی کوشش کرتے ہیں کہ دو پیسے کی روزی ہم کو بھی مل جائے اور ہر مسلمان اپنی قربانی کی ادائیگی بہتر طریقے سے ادا کر سکیں

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں