سندھ بروہی اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے 15 مددگار پولیس سینٹر کے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 مارچ 2024 22:49

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) سندھ بروہی اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے 15 مددگار پولیس سینٹر کے پولیس اہلکاروں حیدرشاہ اور محبوب ہالیپوٹو کے خلاف پھلیلی پل پر احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے سخت نعرے بازی کی گئی اس مو قع پر ماجد بروہی ، پنوں غازی ، فیاض بروہی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار حیدرشاہ اور محبوب ہالیپوٹو سماجی برائیوں کی آڑ میں شریف شہریوں کو مختلف حربے استعمال کر کے ہراساں کر رہے ہیں اور ان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ ان دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف اس سے پہلے بھی کئی شکایات پولیس انتظامیہ کو درج کروائی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں سماجی برائیوں سے دستربردار ہونے والے ہماری برادری کے افراد کو دوبارہ تنگ کر کے ان سے رشوت طلب کی جارہی ہے جبکہ سندھ بروہی اتحاد منشیات سے پاک معاشرہ اور نوجوانوں میں تعلیم اور بہتر روزگار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور منشیات ، سماجی جرائم کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی جاتی ہیانہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کو نوٹس لے کر بلاوجہ تنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں