ٹانک میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص قتل ایک زخمی

اتوار 10 دسمبر 2017 22:41

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) ٹانک دو مختلف واقعات میں ایک شخص قتل ایک زخمی تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقہ کنڈیان کے گائوںدرکی میںگذشتہ روز عبدالرشید ولد دُرانائے ساکن درکی پر مخالف فریق کے آفراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ایک دوسرے وقوعہ میں ٹانک شہر کے محلہ قطب کالونی کے رہائشی قمر دین صراف پر گائوں شاہ عالم کے قریب بدنی خیل خوڑ میںنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں ٹانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچاکر بعد ازاں ڈیرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس نے نامعلوم آفراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں