ٹانک ٹریفک پولیس میں نیا نظام ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کرا دیا گیا

منگل 8 جنوری 2019 21:21

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) ٹانک ٹریفک پولیس میں نیا نظام ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ ٹریفک اہلکاروں کی ورد ی بھی تبدیل کر دی گئی ٹریفک کے نئے نظام سے شہریوں کو آمدو رفت کے دوران ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہوگی اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس ٹانک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر امتیاز ، ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی ،ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان ،ڈی پی او محمد عارف خان ،ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان ، پریس کلب کے صدر آور دین محسود،اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان ،پولیس انتظامیہ کے حکام،ٍڈی آر سی کے ممبران،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ،تاجر برادری کے عہدے داروں سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئیر امتیاز ،ڈی سی شاہ رخ علی خان اور ڈی پی او محمد عارف خان کا کہنا تھا کہ ٹانک میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے کے لئے ٹریفک وارڈن کا نیا نظام متعارف کرا یا گیا ہے جس کا بنیادی مقصدشہریوں کو ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ انہیں قانون پر عمل درآمد کرانے کے لئے تربیت فراہم کرنا ہے اس سسٹم کا مقصد صرف چہرے اور یونیفارم بدلنا نہیں بلکہ ٹریفک پولیس کے رویے اور ذہنیت کو بدلنا ہے اور پولیس کے ساتھ عوام کی تربیت کی بھی اشدضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس نظام میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا سب سے بڑا مقصد نرم مزاجی اور خوش اخلاقی ہے اس لئے پہلے سلام اور پھر کلام کے موٹو کو آگے بڑھانا ہے انہوں نے کہا ٹانک ٹریفک پولیس نے کٹھن حالات اور محدود وسائل کے باوجود بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دئیے ہیں کسی بھی مہذب معاشرے میں ٹریفک کا نظام بہت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس میں ٹریفک پولیس اہم کردار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہم سب کا اخلاقی فرض ہے ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی مہم میں میڈیا اہم کردار کر سکتا ہے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس نظام کے تحت ٹریفک پولیس کی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ عوام کے ساتھ مہذبانہ رویہ اور انہیں قانون کی خلاف ورزی پر آگاہی فراہم کی جائے گی اور اس کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز اور ڈی سی شاہ رخ علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محدود وسائل میں ٹریفک وارڈن سسٹم کا نظام رائج کیا اور امید ظاہر کی اس نظام سے عوام کے مسائل اور ٹریفک کی روانی بہتر ھو گی ڈی پی اوآفس آمد کے موقع پر پولیس کے چاکو چوبند دستے نے مہمان خصوصی بریگیڈئیر امتیاز کو سلامی دی۔

۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں