ٹیکسلا ٹریفک پولیس کا فیصل شہید روڈ پر تجاوزات اور نو پارکنگ کرنے والوں کیخلاف بھرپور آپریشن

نو پارکنگ پر23کو چالان تجاوزات قائم کرنے پر متعدد سامان بھی قبضہ میں لے لیا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:30

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک ٹیکسلا کی زیر نگرانی ٹیکسلا ٹریفک پولیس کی ٹی ایم اے سٹاف کے ساتھ ملکر فیصل شہید روڈ پر ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف بھرپور آپریشن ۔نو پارکنگ پر23کو چالان تجاوزات قائم کرنے پر متعدد سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک ٹیکسلا اظہر محمود کی زیر نگرانی ٹیکسلا ٹریفک پولیس کی ٹی ایم اے سٹاف کیساتھ ملکر فیصل شہید روڈ پرنو پارکنگ اور ٹریفک کے بہائومیں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئی23چالان کیے جبکہ ٹی ایم اے سٹاف نے دوکانوں کے باہر تجاوزات قائم کر کے ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنے پر متعدد سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک ٹیکسلا اظہر محمود کا کہنا تھا ٹیکسلا شہراور گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی کوبر قرار رکھنے کے لیے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں ،تجاوزات اور نو پارکنگ کر کے ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تا کہ شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جا سکے اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کے بعد چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا تا کہ تجاوزات مافیا دوبار اپنے حدود سے تجاوز نہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں