ہم عوام کا پہلے سوچیں گے بعد میں اپنا،یقنا نیا پاکستان بنائیں گے

غلام سرور خان میرے بھائی ہیں،ان کی خواہش پر آیا ہوں، ہ ہمیں زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، ہمیں کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے۔جہانگیرترین کا ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 نومبر 2023 17:34

ٹیکسلا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 نومبر 2023ء ) استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے سربراہ جہانگیرین ترین کا کہنا ہے کہ ہم عوام کا پہلے سوچیں گے اپنا بعد میں، ہم یقنا نیا پاکستان بنائیں گے۔ ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے جہانگیرترین نے کہا ہے کہ غلام سرور خان میرے بھائی ہیں۔ ان کی خواہش پر آیا ہوں، غلام سرور خان کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جہانگیرین ترین نے کہا کہ ہمیں زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، ہمیں کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے۔ استحکام پاکستان پارتی کے رہنما علیم خان نے جلسے سے خطاب کرنے دوران کہا کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہو گا؟ جہانگیرین ترین کی فیملی پر پرچے کروائے گئے، ہم لڑائی جھگڑے کرتے ہیں لیکن عورتوں پر کبھی بھی سیاست نہیں کی۔

(جاری ہے)

ماؤں بہنوں پر کبھی کسی نے پرچے کروائے؟ میری بیٹی پر دو پرچے کروائے گئے ۔ اس سے قبل عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔

پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔ ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے سیاسی رہنمائوں سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں عون چوہدری،سردار تنویرالیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں،یہ کمیٹی سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے گی۔

ذرائع ترین گروپ نے بتایا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق پہلے سے ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔ جہانگیر ترین کی نئی پارٹی بننے کی صورت میں پرویز خٹک کو پارٹی صدر یا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔ جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کی ممکنہ تنظیمی عہدیداروں کے نام بھی سامنے آ گئے۔ عدالت سے تاحیات نااہلی ختم ہونے تک جہانگیرترین خود سیاسی پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے،نئی پارٹی چیئرمین یا مرکزی صدر کے عہدے پر کسی سینئر قابل بھروسہ رہنما کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے تاکہ نئی پارٹی کے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں