ٹیکسلا،کرشنگ کے دوران دھما کہ، پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا، ایک مزدور جاں بحق 3 زخمی

بدھ 16 اگست 2023 23:26

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2023ء) ٹیکسلا کے نواحی علاقے کھوئی میرا میں کرشنگ کے دوران دھماکے سے پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا، جس میں 1 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹیکسلا کے علاقہ کھوئی میرا میں کرشنگ کے دوران پہاڑ سرکنے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا میں پہاڑی تودہ گرنے کے باعث مشینری ملبے تلے دب گئی تھی، حادثے میں ایک مزدور جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔واقعے کے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی میت اسپتال منتقل کردی گئی

متعلقہ عنوان :

ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں