اسکولوں کے تعمیر و مرمت کے لئے آئے ہوئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر ضرورت کے مطابق مرمتی کام کروایا جائے، ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:52

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ضلع تھرپارکر میں اسکولوں کے تعمیر و مرمت کے لئے آئے ہوئے فنڈز ترجیح بنیادوں پر ضرورت کے مطابق مرمتی کام کروایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تھرپارکر کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تشکیل دی گئی مانیٹرنگ کمیٹی کہ کنوینر و سیکریٹر ی امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی اور کمیٹی ممبران نے کی جانب سے ایکسئین ایجوکیشن ورکس تھرپارکر کو ہدایت کرتے ہوئے کیا۔

کہ ضلع تھرپارکر میں اسکولوں کے تعمیر و مرمتی کام میں کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی ۔اس موقع پر ایکسئن ورکس ریاض میمن نے بتایا کہ کیڈٹ کالج تھرپارکر کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ تھرپارکر تھرپارکرمیں اسکولوں کے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں،اس کہ ساتھ ساتھ کام کی کوالٹی بھی اچھی ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں