تھرپارکر میں غذائی قلت کے سبب مزید 2 بچے دم توڑ گئے

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد39ہو گئی

پیر 24 ستمبر 2018 16:42

تھرپارکر میں غذائی قلت کے سبب مزید 2 بچے دم توڑ گئے
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے سبب مزید 2 بچے دم توڑ گئے ۔ رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں پانی اور غذائی قلت کے سبب ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ روز سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار زیر علاج مزید 2 بچے دم توڑ گئے ۔ حکومت سندھ کی بے حسی کے باعث رواں ماہ تھرپارکر میں غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 39 جو چکی ہے مگر حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں