چین سے تربیت حاصل کرنیوالے 73 ا نجینئرز نے تھر کے بجلی گھروں کے انتظامات سنبھال لئے

پیر 10 دسمبر 2018 16:38

تھرپارکر\مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چین سے تربیت حاصل کر کے واپس آنے والے 73 ا نجینئرز نے تھر کول بلاک ٹو میں اینگرو انرجی لمیٹڈ کے 660 میگاواٹ کے بجلی گھروں کے انتظامات سنبھال لئے ہیں ، انجینئرز میں سے 47کا تعلق تھر پارکر اور عمر کوٹ سے ہے جبکہ باقی کا تعلق بدین، حیدرآباد، میرپور خاص،، سکھر اور خیرپور میرس سے ہے ۔

(جاری ہے)

تھر کول بلاک ٹو میں اینگرو انرجی لمیٹڈ کے 660 میگاواٹ کا بجلی گھر تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور فروری 2019 میں مٹیاری، اسلام کوٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی نیشنل گرڈ کو سپلائی شروع کر دی جائے گی ۔تربیتی پروگرام کے سربراہ اور ای پی ٹی ایل بجلی گھر اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے سی ای او احسن ظفر سید نے کہا کہ تربیت حاصل کرنیوالے انجینئرز ذہین اور باصلاحیت نوجوان ہیں انہوں نے امید ظاہر کی ہے نئے انجینئرز ’’تھر بدلے گا پاکستان‘‘ والے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو اس منصوبے کو کامیاب کرنے کے لیے استعمال کریں گے

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں